اسلام آباد: وزارت خزانہ نے رواں مالی سال جولائی سے جنوری معاشی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مالیاتی خسارہ میں اضافہ، برآمدات، درآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ترسیلات زر 11 فیصد کم ہو کر 16 ارب ڈالر رہیں، جولائی سے دسمبر سرکاری اخراجات میں 19.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے دسمبر وفاق کے اخراجات 6382 ارب روپے تک جا پہنچے۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
جولائی سے جنوری قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں 77 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی سے جنوری مہنگائی کی شرح 25.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی سے جنوری تک سرمایہ کاری 44 فیصد کمی کے ساتھ 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر ٹیکس آمدن میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری برآمدات 7.4 فیصد کم ہوکر 16.4 ارب ڈالر رہیں، جولائی سے جنوری درآمدات 20.9 فیصد کم ہو کر 33.5 ارب ڈالر رہیں۔