’فاطمہ جناح‘ ویب سیریز کا پہلا حصہ یومِ آزادی کو ریلیز کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دانیال افضل کی ڈائریکشن میں بننے والی ویب سیریز ’فاطمہ جناح‘ کا پہلا سیزن رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

سیریز میں مادرِ ملت کو تین ادوار میں پیش کیا جائے گا جن میں تقسیم سے قبل 30 سالہ فاطمہ جناح، آزادی کے دوران 50 سالہ اور تقسیم کے بعد 70 سالہ فاطمہ جناح شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by aur! (@aur.digital)

اس ویب سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرنے کے لئے سندوس فرحان، سجل علی اور سمعیہ ممتاز کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے حصے میں کہانی عظیم سیاسی رہنما کی بہن ہونے کے گرد گھومے گی۔

دانیال افضل نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ ویب سیریزکی شوٹنگ صرف لاہور اور اسلام آباد میں کی گئی ہے، اس میں نہ صرف فاطمہ جناح بلکہ کئی دیگر تاریخی شخصیات بھی نظر آئیں گی۔

اس موقع پر قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، رٹی جناح اور رانا لیاقت حسین کے کردار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ویب سیریز رضا پیر بھائی کی کتاب ”مادرِ ملت“ کی کہانی پر مبنی ہے۔

Related Posts