آذر بائیجان نے پاکستان کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا، پہلی پرواز کی لاہور آمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آذربائیجان پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ آذر بائیجان سے براہِ راست پروازوں کا آغاز کرتے ہوئے پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان سے پاکستان کیلئے پہلی براہِ راست پرواز باکو سے لاہور پہنچی۔افتتاحی فلائٹ نمبر جے 25047 نے رات 11 بج کر 36 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سردی سے قبل آذربائیجان سے سستی گیس مل جائے گی، مصدق ملک

باکو سے آنے والے طیارے میں 15 مسافر لاہور پہنچے ہیں۔ نگران وزیرِ ہوا بازی و سفیرِ آذربائیجان نے مسافروں کو خوش آمدید کہا۔ لاہور ائیرپورٹ پر افتتاحی پرواز کو واٹر سلوٹ بھی پیش کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان ائیر لائن ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے مابین چلائے گی۔ لاہور سے آذر بائیجان کیلئے پہلی پرواز نے رات 12 بج کر 50 منٹ پر اڑان بھری جس میں 80مسافر سوار تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سردیاں آنے سے قبل آذربائیجان سے ہمیں سستی گیس مل جائے گی۔

مصدق ملک نے  جون کے دوران اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کا تیل اور آذربائیجان کی سستی گیس ملنے سے توانائی کی صورتحال بہتر ہو گی،ملک کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts