عربین ایکوسٹرین کلب آف پاکستان کےزیراہتمام پہلاعرب ہارس شوکاانعقاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:عربین ایکوسٹرین کلب آف پاکستان کےزیراہتمام ملکی تاریخ کےپہلےعرب ہارس شوکاانعقاد فیضان شہزادہ، جمال قاسم ، عرفان لاکھانی ، شاہد راٹھور ، مدثر میمن کی میزبانی میں 11 دسمبر کو منعقدکیاگیا،جس میں کئی نامور شخصیات اور بڑے ناموں نے شرکت کی ساتھ ہی مختلف گھوڑو ں کےمالکان نےبھی اس میں حصہ لیا۔

اس موقع پر فیضان شہزادہ کاکہناتھاکہ دنیا بھر میں اعلیٰ ترین نمائش کے لیے جانے کے لیے منصوبہ بندی اور دماغی طاقت صرف چند ہی لوگوں کے لیے قابل رسائی ہے،اس لیےہم سب نے اس کھیل کو مکمل طور پر منظم کرنے اور تبدیل کرنے کے لئے پہل کی ہے،انہوں نے کہا اس شو کے انعقاد کا مقصد تمام گھوڑوں سے محبت کرنے والوں کو رابطےمیں لانا ہے۔

عربی گھوڑوں کوپاکستان لانےوالےفیضان شہزادہ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گھوڑوں کا شوق تھا لیکن 2016 میں انہوں نے اس سفر کا آغاز اس وقت کیا جب انہوں نے اپنے فارم ہاؤس کے لیے کچھ گھوڑے خریدے، اس وقت پاکستان میں صرف عربی گھوڑوں کی افزائش کا پروگرام ایک مشکل کام تھا، لہٰذا  انہوں نے اپنا بریڈنگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ہارس شو نہ صرف گھوڑوں کی نمائش کا شو تھا بلکہ یہ پاکستان کیلئے ایک شانداقدام ہے جوجلد سود مند بھی ثابت ہوگا اس لیے اگر حکومت پاکستان کی جانب سے اس کی حمایت کی جائےتویہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روش کرسکتا ہے،تاہم حکومت کو چاہیے کہ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرے۔

Related Posts