شاد باغ لاہور میں پی ٹی آئی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، شیشے ٹوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
شہر قائد میں مختلف واقعات میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میں پی ٹی آئی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق داتا کی نگری لاہور میں پی ٹی آئی رہنما بلال بٹ کے دفتر پر فائرنگ ہوئی جس سے دفتر میں موجود کارکنان اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں خوف پھیل گیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع  تاحال موصول نہیں ہوئی۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث بلال بٹ کے آفس کے شیشے ٹوٹ گئے جو شاد باغ کے علاقے بھگت پورہ میں واقع ہے۔ تحریکِ انصاف نے مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی جس پر تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں نجی ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا تھا  جس کے بعد 1 ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے اٹک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں نجی ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 8 روز قبل فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں  فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، ملزم اسلحے سمیت گرفتار

Related Posts