وزیرِ اعظم عمران خان نے خوبصورت گلگت بلتستان کی نئی تصاویر شیئر کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نے خوبصورت گلگت بلتستان کی نئی تصاویر شیئر کردیں
وزیرِ اعظم عمران خان نے خوبصورت گلگت بلتستان کی نئی تصاویر شیئر کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے خوبصورت علاقوں کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سیاحوں کیلئے زبردست کشش موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے گلگت بلتستان کی نئی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اِس بار مجھے گلگت بلتستان کے مشہورومعروف شہر اسکردو کے قرب و جوار کی تصاویر ملی ہیں جو میرے گزشتہ ٹویٹ کا ردِ عمل کہی جاسکتی ہیں۔ 

گلگت بلتستان کا شہر اسکردو بلند و بالا پہاڑوں، کے ٹو جیسی آسمان سے باتیں کرتی چوٹی اور دیگر خوبصورت نظاروں سے مالا مال ہے۔ اسکردو میں شنگریلا جھیل بھی سیاحوں کیلئے پرکشش مقام ہے۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو زمین پر اپنے بہترین پسندیدہ مقامات میں سے ایک قراردیتے ہوئے 3 روز قبل کہا کہ گلگت بلتستان میں چار سو مختلف رنگ پھیلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  5 میگا پراجیکٹس کے اعلان کیلئے سیالکوٹ کا دورہ آج کریں گے

Related Posts