پارک ویو سوسائٹی کے مالکان پر فائرنگ، 1 جاں بحق، 4 شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارک ویو سوسائٹی کے مالکان پر فائرنگ، 1 جاں بحق، 4 شدید زخمی
پارک ویو سوسائٹی کے مالکان پر فائرنگ، 1 جاں بحق، 4 شدید زخمی

اسلام آباد: حکومتی جماعت کے سینئیر رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی “پارک ویو” کے پارٹنر مالکان ملک طاہر اور ملک نوید کی گاڑیوں پر تھانہ آئی نائن کی حدود میں مخالفین نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملک نوید موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک طاہر سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور سفید رنگ کی کرولا گاڑی پر سوار تھے۔ واقعہ جمعہ کے روز 24 ستمبر 2021ء کو دن ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پارک ویو سوسائٹی کے مالکان ملک طاہر، ملک نوید اور اپنے ملازمین کے ہمراہ دو ویگو گاڑیوں میں سیکٹر آئی نائن میں واقع اپنے آفس سے نکل کر جیسے ہی نائنتھ ایونیو پر پوٹھوہار میٹرو اسٹیشن کے پاس پہنچے تو تعاقب میں آنے والی سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے دونوں ویگو گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ملک نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں عزیز، ثاقب اور عاقب کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارک ویو سوسائٹی اب تک متعدد جانیں نگل چکی ہیں۔ سوسائٹی کے مالک علیم خان پر اراضی پر قبضہ کے دوران فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر قتل اور دہشت گردی کا بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں، 18 مقدمات قائم، 33 افراد زیرحراست

Related Posts