کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 1 شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 افردا زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ڈکیتی کی واردات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں دکان پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول ماضی میں سیاسی جماعت کا رکن رہ چکا ہے۔

اسی طر ح ایک اور واقعے میں ڈی ایچ اے فیز 7 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی جوزف نے بتایا کہ اس کی بہن جاب سے واپسی پر رکشہ کی تلاش میں کھڑی تھی کہ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو لڑکی نے اپنا فون پرس میں ڈال دیا جس پر ملزم لڑکی کی ٹانگ پر فائر کر کے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، نالے میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکہ

دوسری جانب سچل کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے ڈاکوؤں نے رقم چھننے کی کوشش کی، جس پر شہری نے مزاحمت کی، جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص زخمی کردیا، زخمی شخص کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts