صارم برنی ٹرسٹ سے خاتون کو زبردستی لیجانے کی کوشش پر جھگڑا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firing incident at Sarim Burney Trust

کراچی: صارم برنی ٹرسٹ سے خاتون کو زبردستی لیجانے کی کوشش پر جھگڑے کے دوران دفتر میں عملے پر تشدد، سنگین نتائج کی دھمکیاں، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق سبزی منڈی کا رہائشی نوید احمد ولد شیر احمد پرانی اسلحہ سمیت صارم برنی ٹرسٹ کے صدر دفتر میں داخل ہوا اور اپنی بھابھی کو زبردستی گھر لے جانے کے لئے اسرار کرتا رہا۔

صارم برنی ٹرسٹ کے عملے نے دیورکے ساتھ گھر جانے سے انکار کرنے پرخاتون کو دیور سے بچالیا جس پر ملزم نے صارم برنی ٹرسٹ کے کارکنوں کو زدوکوب کیا۔ملزم نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گااور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

موقع پر موجود ٹرسٹ کے چیئرمین صارم برنی نے کہا کہ اکثر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، لوگ یہاں آ کر ٹرسٹ میں پناہ لیے والی خواتین کو زبردستی گھر لے جا نا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں خواتین اپنی مرضی سے پناہ لیتی ہیں اور اپنی ہی مرضی سے واپس جا سکتی ہیں، کسی کو زبردستی گھر لے جانے پر کارکن مزاحمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ مشتعل ہو کر ہمارے کارکنوں پر حملے بھی کر دیتے ہیں، لیکن ہماری ٹیم اپنے جان پر کھیلتے ہوئے دوسروں کی جانیں بچا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی بروقت کارروائی، ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل حالات میں کام کرنا خطرے سے باہر نہیں ہے، اس لیے پولیس و دیگر امن بحال رکھنے والے اداروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

Related Posts