راولپنڈی،داتا بھٹ میں فائرنگ، ماں 6سالہ بیٹے سمیت جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،داتا بھٹ میں فائرنگ، ماں 6سالہ بیٹے سمیت جاں بحق
راولپنڈی،داتا بھٹ میں فائرنگ، ماں 6سالہ بیٹے سمیت جاں بحق

راولپنڈی:تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا بھٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، گولیاں لگنے سے چالیس سالہ خاتون شہناز اور اس کا چھے سالہ بچہ ذوالقرنین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا،فائرنگ کے دوران گولی لگ گئی،جبکہ فائرنگ کے دوران شہباز اکمل نامی شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاشوں،زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث سہولت کار کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم پر سابق صوبائی وزیرداخلہ پر خود کش بم دھماکے میں سہولت کاری میں ملوث تھا،گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمدکرلیا گیا، ملزم دھماکا خیز مواد کو پنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:مختیارکار اعجاز چانڈیو کا قتل، سندھ بھر کے مختیار کار، اسسٹنٹ کمشنرز سراپا احتجاج

ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار ملزم عبداللہ خان افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔

Related Posts