بائیک رائیڈر موت سے بال بال بچ گیا، مسلح ملزمان فائرنگ میں ناکامی پر فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بائیک رائیڈر موت سے بال بال بچ گیا، مسلح ملزمان فائرنگ میں ناکامی پر فرار
بائیک رائیڈر موت سے بال بال بچ گیا، مسلح ملزمان فائرنگ میں ناکامی پر فرار

کراچی: مسلح ملزمان نے بائیک رائیڈر پر فائرنگ کی کوشش کی جو ناکام ہونے پر بائیکیا رائیڈر موت سے بال بال بچ گیا ہے، ملزمان تعاقب کرنے کی بجائے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں بائیک رائیڈر پر فائرنگ کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی، گولی نہ چلنے کے باعث موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی، ڈاکوبھاری رقم لوٹ کر فرار

بلوچ کالونی تھانے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ، مغوی بازیاب

گلستانِ جوہر کے بلاک 3 میں مسلح ملزمان نے حملہ کردیا، لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے والے بائیک رائیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جو خوفزدہ ہو کر زمین پر لیٹ گیا اور اپنی جان بچانے کی کوشش کی۔

ملزمان نے غصے میں آکر موٹر سائیکل سوار پر گولی چلانے کی کوشش کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بائیک رائیڈر کو زندہ بچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کی بائیک رائیڈر سے لڑائی دیکھی جاسکتی ہے۔ موٹر سائیکل سوار شہری ملزمان کو دیکھ کر ہی گلی میں بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

بھاگنے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل سوار شخص زمین پر گر جاتا ہے۔ ایک ملزم غصے میں آکر گولی چلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن پستول کام نہیں کرتا۔ ملزمان دوسری جانب فرار ہوجاتے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اطراف کی گلیوں میں لوٹ مار ہوئی۔ مسلح ملزمان نے 3 شہریوں کو لوٹ لیا جو موٹر سائیکل سوار شخص کو بھی لوٹنا چاہتے تھے جو جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ 

 

Related Posts