کراچی: سرجانی ٹاؤن میں اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فائرنگ کے بعد دونوں گروپ منتشر ہو گئے ،اس دوران پولیس نے خاموشی اختیار رکھی۔
ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن بابا موڑ پر واقع تعمیراتی منصوبے رابعہ بصری کی ملکیت اراضی پر دو دعویداروں کے درمیان تنازعہ تھاجسے مبینہ طور پر حل کروانے کی آڑ میں اورنگی ٹاؤن کے اصغر بہاری عرف گنجانے نام نہاد سیاسی چھتری استعمال کرنے والے قبضہ گروپ کے افراد کے ساتھ فیصل ملا کے زیر تعمیر رہائشی منصوبےرابعہ بصری پر زبردستی قبضے کی بات کی جس سے پہلے فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اور خودکار ہتھیاروں سے دوبدو فائرنگ شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ کا کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ پولیس وہاں قریب ہی موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس زمینی حقائق کے تحت مسئلہ حل کرنے کے بجائے دونوں فریقین سے مال بٹورنے میں مصروف ہے اور اس تنازعہ کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
مزید پڑھیں:موٹرسائیکل چور پریڈی پولیس کی گرفت میں آگیا، ساتھی کی تلاش جاری