کراچی، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 50 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 50 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں
کراچی، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 50 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

کراچی کے علاقے صدر میں واقع وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے دوران 50 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں کولنگ کا عمل رات بھر جاری رہا۔ خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 سے زائد دکانیں اور گودام راکھ کا ڈھیر بن گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  یہ بھی پڑھیں:

ناظم جوکھیو قتل کیس، رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس عدالت میں پیش

منشیات کا اسمگلر مریض بن کر پمز اسپتال میں عیاشیوں میں مصروف

آگ عبداللہ ہارون روڈ پر واقع وکٹوریہ سینٹر کے 5ویں فلور میں گزشتہ روز لگی۔ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے وکٹوریہ سینٹر کی عمارت خالی کرا لی گئی۔ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

ابتدائی طور پر آگ سردیوں کے کپڑے رکھنے والے گوداموں میں لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانیں اور گودام اپنی لپیٹ میں لیتی گئی۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

آج سے 4 روز قبل صدر کی کوآپریٹو مارکیٹ میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے جس میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہوئیں۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جلنے والی دکانوں کی تعداد 600 تھی جبکہ واقعے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے۔ 

 

Related Posts