کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن کی آئل ریفائنری میں طویل وقت تک جاری رہنے والی آتشزدگی کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 6افراد جھلس گئے۔ فیکٹری سے 6 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، 2 طالبات جاں بحق
کراچی، گھر میں آگ لگ گئی، 2خواتین سمیت 5افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے آئل ریفائنری کے اردگرد موجود گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ 2 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں تک مسلسل جدوجہد کے بعد بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی آگ بجھا دی۔
آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہوئیں۔ آئل ریفائنری میں آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات تاحال جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے شریف آباد میں لکڑی کے 2 گوداموں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔
شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے شریف آباد میں واقع لکڑی کے 2 گوداموں میں آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے اختتام پر پیش آیا جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔