نیو یارک کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 9بچوں سمیت 19افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 9بچوں سمیت 19افراد ہلاک
نیو یارک کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 9بچوں سمیت 19افراد ہلاک

نیو یارک کے علاقے برونکس کی 19 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 19 افراد جھلس کر جان کی بازی ہا رگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 19 منزلہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے باعث 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک جبکہ 63 جھلس کر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلادیش میں کشتی میں آتشزدگی،32افرادجھلس کرجاں بحق ہوگئے

میئر نیو یارک کا کہنا ہے کہ 32 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

آگ بجھانے والے نیو یارک فائر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ 19 منزلہ عمارت میں آگ لگنا حیرت انگیز ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 200 فائر فائٹرز مصروفِ عمل ہیں۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ پورٹیبل ہیٹر بتائی جاتی ہے جس سے کمرہ گرم کرنے کا کام لیا جارہا تھا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے دیگر پہلوؤں پر تفتیش بھی جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی بنگلہ دیش میں جھلوکٹھی سے گزرنے والی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لوگ پانی میں کود گئے۔ واقعے میں 32افرادجاں بحق ہوگئے۔

دسمبر کے دوران 3منزلہ کشتی کوحادثہ صبح کے وقت پیش آیا جس میں تقریبا 500افرادسوار تھے۔اچانک آگ لگنے کے باعث متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

Related Posts