سندھ میں چینی کے بحران کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔فردوس شمیم نقوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں چینی کے بحران کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔فردوس شمیم نقوی
سندھ میں چینی کے بحران کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔فردوس شمیم نقوی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں چینی کے بحران کی وجہ ذخیرہ اندوزی اور اس کے پیچھے سابق صدر آصف علی زرداری کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی چینی ہماری مجموعی آبادی کی ضروریات سے زیادہ ہے جبکہ چینی کے نرخ نامے میں ہر طبقے کو ایک مناسب منافع دیا جارہا ہے چاہے وہ شوگر مل ہو یا تاجر۔ اس کے باوجود قیمت کنٹرول نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں:

علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کی بنیاد مدینہ کی اسلامی ریاست ہے۔شہباز گل

کراچی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ چینی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے حکومت نے افغانستان اور بھارت کی سرحد پر باڑ لگا دی ہے تو پھر چینی جا کہاں رہی ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے جس پر ہم سب سے پہلے تو مافیا کو تنبیہ کرنا اور ان کے فعل پر لعنت بھیجنا چاہیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں سب سے بڑا چینی مافیا آصف علی  زرداری، پاکستان کی سب سے بڑی بیماری اور عوام پر بھاری ہیں۔ سندھ میں زرداری سے زیادہ کسی اور کی شوگر ملز نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ شوگر کا سب سے بڑا حصہ جہانگیر ترین کے پاس ہے۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین چاہیں تو مداخلت کرکے اور حکومت کے ساتھ مل کر چینی مافیا کو لگام دے سکتے ہیں۔ شوگر ریلیز کرنا خوش آئند فیصلہ ہے۔ ہماری پوری خواہش ہے کہ لوگوں کو مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے جبکہ ہم نے شوگر مافیا سمیت دیگر مافیاز سے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ 

 

Related Posts