پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے ساتھ تنازعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا کھسرا مرد ہو گا جو عورت سے ڈر کر بھاگ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ روایت نہیں ہے، جو سچا ہے اس کو بھاگنے کی کیا ضرورت ہے اور جس کے دل میں چور نہیں ہے اس کو کنڈی لگاکر بھاگنے کی کیا ضرورت ہے۔
“یہ کیسا کھسرا مرد ہو گا جو عورت سے ڈر کر بھاگا”
پی ٹی آئی رہنما اور صوبائ وزیر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کے مبارک منہ سے نکلنے والے مزید پھول۔۔
pic.twitter.com/AYUXf0IPVE— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 12, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پی پی پی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کے مابین ٹی وی ٹاک شو کے دوران شدید تلخ کلامی اور گالی گلوچ ہوئی ۔
معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان گفتگو کے دوران اپنی نشست چھوڑ کر اٹھ کھڑی ہوئیں اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کا گریبان پکڑ لیا۔
پہلے فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کو گریبان سے پکڑا، پیپلز پارٹی رہنما نے گریبان چھڑایا تو معاونِ خصوصی نے انہیں گالی دے کر تھپڑ مار دیا۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر مندوخیل کو خواتین سے بات کرنے کی تمیز نہیں جس پر پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر مندوخیل نے جواب دیا کہ اب یہ عورت ہو گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاوید چوہدری کے ٹی وی شو میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رُخ دکھایا جارہا ہے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اِس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں دی گئیں۔
جاوید چوہدری صاحب کے ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے
1/2— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021