اگلی بار رانا ثناء اللہ کو نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق اور شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگلی بار رانا ثناء اللہ کو نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق اور شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک
اگلی بار رانا ثناء اللہ کو نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق اور شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک

کراچی: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی گفتگو کرتے ہوئے مبینہ ویڈیو لیک ہوگئی، جس میں فردوس عاشق اعوان وزیر داخلہ شیخ رشید سے ٹیلیفون پر بات کررہی ہیں اور رانا ثناء اللہ کی عدم گرفتاری پر ناراض ہورہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق وزیر داخلہ شیخ رشید سے کہہ رہی کہ رانا ثناء اللہ اس بار توگرفتاری سے بچ گیا مگر اگلی بار سوچ سمجھ کر ایف آئی آر دینی ہے تاکہ وہ وہ کڑکی سے بچ نہ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ضمنی انتخابات کے دوران بنائی گئی تھی،جب پولنگ کا عمل جاری تھا، ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ کے واقعات بھی رونماء ہوئے تھے، جس میں دو افراد قتل ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جارہا تھا کہ راناء ثناء اللہ کو فائرنگ مرنے والے افراد کے قتل میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں رانا ء ثناء اللہ نے پریس کانفرنس بھی تھی کہ مجھے بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن اظۃر مشوانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ویڈیو کلپ شئیر کیا جا رہا ہے جس میں وہ رانا ثناء اللہ کے حوالے سے بات کر رہی ہیں وہ کال میں ڈسکہ میں شہید ہونے والے ماجد مہر کی فیملی سے بات کر رہی ہیں جن کا کہنا تھا کہ یہ قتل رانا ثناء اللہ کی ایماء پر کیا گیا یہ بات آن ریکارڈ بھی کئی بار ہو چکی ہے۔

https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1364549713643585543

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی

Related Posts