مولانا فضل الرحمان کرپشن کنگز کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکلے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کرپشن کنگز کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکلے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
مولانا فضل الرحمان کرپشن کنگز کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکلے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی بلی نواز شریف کی گفتگو کے بعد تھیلے سے باہر آگئی ہے اور ثابت ہو گیا کہ وہ کرپشن کنگز کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے نکلے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان کا مارچ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کرنے کے لیے نہیں بلکہ چوروں کی آزادی کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے کشمیرکو متنازع مقدمہ قرار دے کر بھارتی مؤقف مسترد کردیا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں جس کے دوران کبھی گیند شہباز شریف کے کورٹ میں چلی جاتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس لیکن دونوں گول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین شہباز شریف اور نواز شریف کے گول پوسٹ الگ الگ ہونے کے باعث وہ گول کرنے میں ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ آج ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن اجلاس بھی اسی کھیل کا ایک حصہ ہے۔

 دھرنے کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے  مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاؤن نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ سیاسی جلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کے لیے یہ سب کیا جارہا ہے جبکہ آپ نے اندرونی اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے بھارت کے خلاف یومِ سیاہ کے دن کو سیاست کے لیے چنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی نہ نکلے۔ مدرسے کے چھوٹے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا ہو گا بچوں کے ذریعے سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ زیادہ لوگ شریک نہیں ہوں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ خیبر پختونخواہ سے کوئی نہ جا سکے۔ مولانا فضل الرحمان کے قافلے جب نکلیں گے تو صحیح تعداد کا اندازہ ہو گا لیکن وہ جو دعویٰ کر رہے ہیں 15 لاکھ کا اتنے لوگ وہ نہیں لا سکتے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہو گی کے پی کے سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی نہ نکلے، محمود خان

Related Posts