معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے سکھ برادری سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، جبکہ گرونانک یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے اور یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گرونانک یونیورسٹی وزیر اعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل جبکہ کرتارپور راہداری کی صورت میں وزیر اعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی کا بیج بو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی کا باعث بنے گی جبکہ وزیر اعظم کا یہ اقدام رواداری کا سایہ دار شجر بن جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے۔یہ سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے۔کرتارپورراہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نےبویاہےوہ مختلف مذاہب کے ماننےوالوں میں ہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجربنے گا
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) October 28, 2019