وزیر اعظم کا بنیادی مشن نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا بنیادی مشن نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کا بنیادی مشن نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طلباء کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوجوانوں کے مطالبے کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے  کہا کہ طلباء کی طرف سے حقوق کا مطالبہ کیا گیا جو نوجوان نسل کے بڑھتے ہوئے شعور و فکر کی عکاسی کرتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مملکتِ خداداد پاکستان کے طلباء وہ طاقت ہیں جو آنے والے دور میں ملکی ترقی کے لیے نئی سوچ اور بصیرت وجود میں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباء وہ قوت ہیں جسے آنے والے دور میں ولولہ انگیز جمہوری قیادت بن کر اُبھرنا ہے جبکہ پاکستان کے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی فضل الرحمٰن پر کڑی تنقید

Related Posts