فردوس عاشق اعوان کی احسن اقبال پرشدید تنقید، دوسرے درجے کا رہنما قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان کی احسن اقبال پرشدید تنقید، دوسرے درجے کا رہنما قرار دے دیا
فردوس عاشق اعوان کی احسن اقبال پرشدید تنقید، دوسرے درجے کا رہنما قرار دے دیا

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں دوسرے درجے کا رہنما قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرونِ ملک جا چکی جبکہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کے لیے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی؟ 3دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے ۔ آل ِشریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا  کہ تحریکِ انصاف کی حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما  احسن اقبال نے ایک  خاتون  کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: حکومت تفریح کا مستقل ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔احسن اقبال

Related Posts