وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیاض چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ واقعے میں ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے۔ لاقانونیت کی مذمت کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہراساں کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہے ۔ لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا -قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی ۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 11, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وکلاء کے کارڈیالوجی ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کارڈیالوجی ہسپتال پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
وکلا کے دل کے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے ۔
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 11, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور چیف سیکرٹری سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے مال وجان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے لاہور میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ حملے کانوٹس لے لیا