تاندہ ڈیم پر ڈوبنے والی کشتی کے مالک اور محکمہ آبپاشی افسران کیخلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ: تاندہ ڈیم پر ڈوبنے والی کشتی کے مالک اور محکمۂ آبپاشی کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدرسے کے بچوں کو لے کر جانے والی کشتی تاندہ ڈیم میں ڈوب جانے سے بھاری جانی نقصان ہوا۔ واقعے کا مقدمہ کشتی کے مالک اور محکمۂ آبپاشی افسران کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیم میں کشتی ڈوب جانے سے مدرسے کے کمسن بچے جاں بحق

ڈیم میں کشتی الٹ جانے سے 11 بچے ڈوب گئے جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 30 بچے سوار تھے جن میں سے 6 بچوں کو ہی بچایا جاسکا۔ کوہاٹ میں ریسکیو 1122 کے پاس غوطہ خور نہیں تھے جنہیں پشاور سے طلب کیا گیا تھا۔

کشتی حادثے میں ڈوب جانے والے 13 بچے اور کشتی بان تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزمان کشتی مالک اور محکمہ آبپاشی افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے 25 سے زائد بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس پر سوار بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کے نتیجے میں 15 سے زائد بچے جاں بحق ہو گئے۔

گزشتہ روز کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب جانے کے باعث کشتی پر سوار 25 سے زائد بچے ڈوب گئے۔بچوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

Related Posts