سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ خزانہ ترین کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا۔ شوکت ترین کے خلاف درخواست ارشد محمود ولد غلام سرور نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 آئی ایم ایف شرائط پرگیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

سوشل میڈیا پر حال ہی میں شوکت ترین کی ایک آڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے کے مطابق آڈیو میں محسن لغاری اور تیمور سلیم جھگڑا بھی بات چیت کررہے ہیں۔

مدعی مقدمہ کا ایف آئی اے میں درج ایف آئی آر میں یکہنا ہے کہ آڈیو میں بد نیتی پر مبنی گفتگو ہوئی۔ شوکت ترین محسن لغاری کو کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہیں کیا جانا چاہئے۔

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ کے خلاف مقدمے میں بغاوت اور اشتعال انگیزی سے متعلق دفعات درج کی گئی ہیں۔ حکومت نے گزشتہ روز ہی شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی تھی۔

حال ہی میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔ ایف آئی اے کی شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

Related Posts