لاہور: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سے محروم ہیں، مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پی آئی اے کو الگ مشکلات کا سامنا ہے۔
جولائی 2023، کاروں کی پیداوار اور فروخت میں واضح کمی ریکارڈ
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ حکومت نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے، امید ہے اسی ہفتے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔