فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس شروع ،پاکستان کے اقدامات پر غور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس: ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس شروع ہوگیا ہے تاہم پاکستان سے باضابطہ مذاکرات 14 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہوں گے،اجلاس میں 200 سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی امداد سمیت کئی نکات شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی حماد اظہر کررہے ہیں۔ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہوئی تو ’گرے ایریا‘ سے خارج کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوسکتا ہے

پاکستان نے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی تھی جس میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے 12 سے زائد صفحات شامل ہیں۔ رپورٹ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں اور استغاثہ سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

Related Posts