عالمی بینک کی معاشی تخمینے سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔وزارت خزانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی بینک کی معاشی تخمینے سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔وزارت خزانہ
عالمی بینک کی معاشی تخمینے سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔وزارت خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ کاکہنا ہے کہ عالمی بینک کی معاشی تخمینے کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں جو غیر حقیقی ہے جبکہ پاکستان مہنگائی میں کمی لانے کیلئے انتظامی و پالیسی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں چینی کی بین الاقوامی قیمت 53.6فیصد ب؟رھی، مقامی سطح پر قیمت میں 13.5فیصد اضافہ ہوا۔ عالمی سطح پر سویا بین 54.4 جبکہ پام آئل 4.8 فیصد مہنگا ہوا جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 37.3فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی اور مقامی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ نے کہا کہ گھی کی مقامی قیمت میں 40.7 فیصد اضافہ ہوا۔ گندم کی قیمت عالمی سطح پر 20فیصد جبکہ مقامی طور پر آٹے کی قیمت 19.3 فیصد بڑھی۔ ایک سال میں خام تیل  کی قیمت میں 81.5 فیصد اضافہ ہوا۔ مقامی سطح پر پٹرول 16.5جبکہ ڈیزل 10.8فیصد مہنگا ہوگیا۔

ورلڈ بینک کے تخمینے کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان وزارتِ خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک نے موجودہ مالی سال کے دوران معاشی شرحِ نمو 3.4فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا جو بے بنیاد اور غلط ہے۔ رواں برس معاشی شرح نمو 5فیصد رہے گی۔ جولائی میں مینوفیکچرنگ 2.3فیصد بہتر ہوئی۔ مکئی، چاول اور کپاس کی فصلیں بھی بہتر ہوسکتی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ملک کے زرعی شعبے میں شرحِ نمو 2.8 فیصد، صنعت میں 3.6، خدمات میں 4.4 فیصد رہی۔ گندم کی پیداوار 2کروڑ 75 لاکھ جبکہ مکئی کی پیداوار 89لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3.94فیصد رہی جبکہ آئندہ برس 3.4فیصد تک رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخ میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ 

Related Posts