وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کی جانے لیوی پر وضاحت پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کی جانے لیوی پر وضاحت پیش کردی
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کی جانے لیوی پر وضاحت پیش کردی

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات پر کم سے کم لیوی وصول کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8.25 فیصد اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ان میڈیا رپورٹس کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ حکومت نے اس کے برعکس قیمت میں 10.49 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حیات مگوں نے پاک ایران 1 بلین ڈالر کی تجارت کوناکافی قراردیدیا

عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے مہنگائی کم کرنے کیلئے سبسڈی کا اعلان کردیا

وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو مکمل طور پر اس بات کا ادراک ہے کہ موجودہ حالات میں لوگوں کو کیسے بچایا جائے اور ان پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

وزارت خزانہ نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت علاقائی ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت 9 سے 12 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10.49 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 137.79 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.44 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.95 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 110.26 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts