وزیر خزانہ کی صدر سے ملاقات، میثاقِ معیشت کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے ملاقات میں میثاق معیشت کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخزانہ نے صدر کو آئی ایم ایف سے معاہدے سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک صدر کی زلزلہ متاثرہ نو مولود بچی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو میثاق معیشت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ ذرائع نے وزیرخزانہ کی کچھ تعطل کے بعد صدرعلوی سے ملاقات کو غیر معمولی قراردیا۔

بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم گفتگو کی۔

انہوں نے عمران خان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے حالیہ ملاقات اور ملک میں عام انتخابات کی ٹائم لائن سے متعلق بھی گفتگو کی۔

Related Posts