وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس کی حقیقی وصولی کیلئے اقدامات کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس کی حقیقی وصولی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف بی آر کی ٹیکس حصول سے متعلق کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ادارہ ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کیلئے اپنی کاوشوں کو وسعت دے۔

یہ بھی پڑھیں:

 اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال، بینک اکاؤنٹس بحالی کیلئے خط جاری

اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس اہداف پورے کرنے کی کوششوں پر ایف بی آر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

چیئرمین ایف بی آر نے صدرِ اجلاس اسحاق ڈار کو نومبر اور دسمبر 2022 کے مہینوں کے ٹیکس اہداف اور ایف بی آر کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم  پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد کردہ اثاثے بحال کردئیے، بینک اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

آج سے 3 روز قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد سیون ایچ، گلبرگ3، ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی۔ بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کیلئے مراسلہ متعلقہ بینکس کو جاری کیا گیا۔

Related Posts