غیر اخلاقی مناظر کی عکس بندی،صرف خواتین پرہی تنقید کی جاتی ہے، ملیکا شراوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر اخلاقی مناظر کی عکس بندی،صرف خواتین پرہی تنقید کی جاتی ہے، ملیکا شراوت
غیر اخلاقی مناظر کی عکس بندی،صرف خواتین پرہی تنقید کی جاتی ہے، ملیکا شراوت

ممبئی: بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ ملیکا شراوت نے فلموں میں غیر اخلاقی مناظر کی عکسبندی پر اپنا رد عمل دے دیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک پدرانہ معاشرے کی نشانی ہے جہاں صرف خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مردوں کو ہر کام کی آزادی ہے۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

ملیکا شراوت نے انٹرویو میں اپنے ماضی کا حوالہ دیا اور بتایا کہ کس طرح فلموں میں بولڈ سین کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مرد کوئی بھی کام کریں انہیں مکمل آزادی ہے، اگر وہی کام خواتین کریں تو ان کے خلاف آوازیں اٹھتی ہیں، ایسا صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہوتا ہے لیکن بھارت سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک خاتون فلم میں غیر اخلاقی سین کرتی ہے تو میڈیا اس کو خوب سپورٹ کرتا ہے، آج کل اداکارائیں اسکرین پر نیم برہنہ حالت میں نمودار ہوں تو اسے نہ صرف قبول کیا جاتا ہے بلکہ فن بھی قرار دیا جاتا ہے۔

بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ معاشرہ اور میڈیا غیر اخلاقی مناظر کو قبول کرنے میں ملوث نہیں ہیں تاہم اب میڈیا بھی اس چیز کا بہت زیادہ حمایتی ہے۔

مزید پڑھیں: مایا علی کی دوران میک لی گئی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ میں انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا تھا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کے گھر والے فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں تھے۔اس کے باوجود انہوں نے فلمو ں میں آنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts