بھارتی فلم سنگر گیتا مالی ٹریفک حادثے میں ہلاک، مداحوں کی دُنیا اجڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فلم سنگر گیتا مالی ٹریفک حادثے میں ہلاک، مداحوں کی دُنیا اجڑ گئی
بھارتی فلم سنگر گیتا مالی ٹریفک حادثے میں ہلاک، مداحوں کی دُنیا اجڑ گئی

معروف بھارتی فلم سنگر گیتا مالی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں جس کے باعث عالمی شہرت یافتہ بھارتی فنکارہ کے مداح سوگوار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیتا مالی ائیرپورٹ سے اپنے گھر کی طرف جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے جا ٹکرائی جبکہ ان کے شوہر اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے میں آنے والے شدید زخموں اور گہری چوٹوں کے باعث گیتا مالی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

مراٹھی فلموں کی مقبول پلے بیک سنگر گیتا مالی کا شمار بھارتی فلموں کی مشہور گلوکاراؤں میں ہوتا تھا جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ 

Related Posts