وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی اور ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ نے ملک کے تمام اداروں کو یکجا کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے کہا کہ ملک کے تمام شعبہ جات اور ان سے منسلک افراد کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
سربراہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس نے کہا کہ میں لو فار ڈیٹا، ریڈ بفر اور سروے آٹو نامی تین کمپنیوں کی شکر گزار ہوں جو ہمیں ڈیٹا کے تجزئیے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو ہمارے لیے فیصلہ سازی میں مددگار ثابت ہوگی۔
معاونِ خصوصی تانیہ ایدروس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ملک کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے الگ الگ لوگوں کو قریب لا رہی ہے جبکہ پاکستان کو معاشی و سماجی مشکلات سے نکالنے کیلئے ہم سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
The #FightAgainstCorona has bought players across all sectors & affiliations together. I'm deeply grateful to @Love4Data @RedBuffer & recently to @surveyauto1 for helping us with #DataAnalytics which will greatly aid in decision making.
We must come together for ???????? to rise!
— Tania Aidrus (@taidrus) June 4, 2020