افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں بم دھماکہ، 50 سے زائد افراد جاں بحق
افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں بم دھماکہ، 50 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شہر قندوز میں قائم ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں جمعہ کے روز ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں  ایک طالبان ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا نے کہا ہے کہ متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “آج دوپہر ہمارے شیعہ ہم وطنوں کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہمارے متعدد ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

 

وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے بھی تفصیلات بتائے بغیر اے ایف پی کو دھماکے کی تصدیق کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ جمعہ کے عین اس وقت ہوا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

دوسری جانب قندوز شہر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کولاہور اقبال پارک کا ذمے دار قرار دے دیا

Related Posts