فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کر دی۔فیفا کے جاری بیان کے مطابق عالمی تنظیم کی کونسل نے یہ قدم پاکستان میں دو فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے اٹھایا۔

فیفا کونسل کے بیورو نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت اس کے معاملات میں تیسرے فریق کی مداخلت کے باعث فوری طور پر معطل کی گئی، جو فیفا کے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی جب پی ایف ایف کے لاہور میں قائم ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کرنے والے ایک گروہ نے قبضہ کرلیا اور انہوں نے ہارون ملک کی صدارت میں قائم پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی، جو فیفا کی جانب سے قائم کی گئی تھی، کو ہٹا کر پی ایف ایف کے معاملات سید شفقت حسین شاہ کے حوالے کردیئے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیفا کے ایک انتباہی خط میں خبردار کیا گیا تھا کہپی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر ہونے والا قبضہ ختم کیا جائے اور فیفا کے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق دفتر کو چلانے دیا جائے بصورت دیگر یہ معاملہ فوری طور پر بیورو آف فیفا کونسل کے سامنے فیصلے کے لیے رکھا جائے گا۔

تاہم صورت حال تبدیل نہ ہوئی جس پر فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت کو معطل کردیا۔فیفا کے جاری حالیہ بیان کے مطابق پاکستان کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کونسل کو نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے یہ تصدیق نہیں کردی جاتی کہ پی ایف ایف کی عمارت، اکاؤنٹس، انتظامیہ اور مواصلاتی نظام کو ان افراد کے حوالے نہیں کردیا جاتا جن کو فیفا کے تحت اس کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

فیفا نے افریقی ملک چاڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف ٹی ایف اے) کی رکنیت بھی معطل کردی۔فیفا کے جاری بیان کے مطابق فیفا کی بیورو کونسل نے یہ فیصلہ چاڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف ٹی ایف اے) کے معاملات میں حکومت کی مداخلت پر کیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

فیفا کا کہنا تھا کہ چاڈ کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ حال ہی میں یہاں کے حکومتی حکام کی جانب سے ایف ٹی ایف کے کے اختیارات مکمل طور پر ختم کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

Related Posts