فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کردی، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کردی، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟
فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کردی، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر ’تیسرے فریق کی مداخلت‘ پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی ہے۔

یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو کو کیوں معطل کیا تھا؟

فیفا نے پی ایف ایف کو کیوں معطل کیا تھا؟

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت کو معطل کرنے کا فیصلہ پاکستان میں دو فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

پاکستان کی دو فٹ بال فیڈریشن کے درمیان تنازع اُس وقت کھڑا ہوا تھا جب پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے لاہور میں قائم ہیڈکوارٹر پر ایک گروہ اشفاق گروپ نے قبضہ کرلیا، اِس گروپ نے ہارون ملک کی صدارت میں قائم پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی، جو فیفا کی جانب سے قائم کی گئی تھی، اسے ہٹا کر پی ایف ایف کے معاملات سید شفقت حسین شاہ کے حوالے کردیے۔

دسمبر 2018 میں سپریم کورٹ کی زیر صدارت پی ایف ایف کے انتخاب میں صدارت سنبھالنے والے اشفاق حسین نے کہا تھا کہ کانگریس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے متعدد مشاورتوں اور ملاقاتوں کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر سے کام جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ فیفا 2018 کے اِن انتخابات کو تسلیم ہی نہیں کرتا ہے۔ اشفاق گروپ کے عہدیداروں کا دعویٰ تھا کہ ہارون ملک کی سربراہی میں کمیٹی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے درمیان کمیٹی کے عہدیداروں سمیت اشفاق گروپ اور دیگر کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔ مذاکرات کے کئی دور کے بعد نارملائزیشن کمیٹی پی ایف ایف کے ہیڈکوارٹز میں واپس آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کون سے 7 کھلاڑی شائقین کو اپنی کارگردگی سے حیران کرسکتے ہیں؟

فت بال فیڈریشن کو کیا نقصان ہوا؟

واضح رہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال بھی دیگر اسپورٹس کے جیسی ہی ہے اور اِس کی صورتحال اُس وقت مزید خراب ہوگئی تھی جب فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو معطل کردیا۔

پی ایف ایف کی معطلی کا سب سے زیادہ اثر فٹبالرز کو ہوا کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کی جب عمر نکل جائے تو وہ پھر اُس کھیل کیلئے مناسب نہیں رہتا یہی سب اُن فٹ بالرز کے ساتھ ہوا جن کا فیفا کے فیصلے کی وجہ سے نقصان ہوا۔ اِس فیصلے کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن بھی مناسب طریقے سے کام نہیں کرسکی۔

فیفا کا بیان

فیفا کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ اُس رپورٹ کی وصولی کے بعد کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی نارملائزیشن کمیٹی نے پی ایف ایف کے دفاتر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اب اس کی مالیات کو بھی سنبھالنے کی پوزیشن میں ہے۔

واضح رہے کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ میں بھی 12 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کس ملک کے جیتنے کے امکانات ہیں؟

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا ردعمل

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ہارون ملک نے فیفا کےاِس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے پاکستانی فٹ بال کیلئے ایک تاریخی دن قراردیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کمیٹی فیفا کی جانب سے دیا گیا مینڈیٹ پورا کرنے کا عزم رکھتی تھی اور فٹ بال کی سرگرمیاں بحال کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں شرکت یقینی بنائے گی۔

ہارون ملک نے کہا کہ الیکشن کی طرف جارہے ہیں اور پی ایف ایف کی اولین ترجیحات میں اثاثوں کی واپسی بھی شامل ہوگی۔

پاکستان کو فیفا کے فیصلے سے کیا فائدہ ہوگا؟

فیفا کے اِس فیصلے سے پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل میچز کے دروازے کھل جائینگے جبکہ ملکی سطح پر بھی فٹ بال کی سرگرمیوں کا سلسلہ بحال ہوگا۔

جب پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اثاثے بحال ہوجائینگے تو وہ فٹ بال کی ٹیم کو بہتر کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گی، جس کے نتیجے میں ملک میں فٹ بال کے اسٹیڈیم بھی بنائیں جائیں گے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے بھی کام کیا جاسکے گا، جس سے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرینگے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی فٹ بال ٹیم آج تک کوالیفائنگ راؤنڈ سے بھی آگے نہیں بڑھ سکی ہے، اس فیصلے سے فائدہ یہ ہوگا کہ پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی کارگردگی بہتر ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان آئندہ ہونے والے فیفا کوالیفائنگ راؤنڈ سے آگے بڑھے اور اُس پر انٹرنیشل فٹ بال میچز کے دروازے کھل جائیں۔

Related Posts