ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایف آئی اے نے آئی ایم ایف کے حوالے سے آڈیو لیک کے معاملے پر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوکت ترین کو آئندہ چند دنوں میں گرفتارکئے جانے کا امکان ہے،آئی ایم ایف کے حوالے سے شوکت ترین کی آڈیو لیک کے معاملے پرایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے۔ وزارت داخلہ سے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی۔

مزید پڑھیں:شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اُس وقت کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی تھی۔جس میں آئی ایم ایف سے شکایت کرنے کو کہاگیا تھا۔

Related Posts