شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چینی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شوگر کمیشن کی پیش کردہ رپورٹ پر تحقیقات شروع کرنے کے لئے 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

یہ ٹیم غیر قانونی طور پر افغانستان میں چینی برآمد کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی جبکہ منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد بھی جمع کئے جائینگے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ایف آئی اے کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور تین صوبوں کو ایک خط ارسال کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے معاملے پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 90 دن کا وقت دیا تھا جبکہ ایف بی آر کو شوگر ملوں کے بے نامی لین دین کی تحقیقات اور مالکان کی مالی حیثیت کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات

Related Posts