اسد طور پر قومی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام عائد، ایف آئی اے نے طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد طور پر قومی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام عائد، ایف آئی اے نے طلب کر لیا
اسد طور پر قومی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام عائد، ایف آئی اے نے طلب کر لیا

راولپنڈی: معروف صحافی اسد علی طور پر قومی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جنہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد طور کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے جن کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ معروف صحافی پر الزام ہے کہ انہوں نے ملکی اداروں پر الزام لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔

معروف صحافی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف ایک کیمپین چلائی، جبکہ یہ الزام راولپنڈی میں دھمیال کیمپ کے رہائشی فیاض محمود راجہ نے عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

فیاض راجہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسد طور نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فورسز اور اداروں کے خلاف مہم چلائی اور ملک کی سالمیت کے خلاف بے بنیاد بیان بازی کی اور فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد طور سے پوچھا جائے کہ انہوں نے یہ تمام مہم کس کے کہنے پر اور کیوں چلائی؟ جس پر ایف آئی اے نے اسد طور کو 4 جون کے روز راولپنڈی آفس میں طلب کر لیا ہے۔

اگر مقررہ تاریخ پر اسد طور نہ آئے تو ان کے خلاف زیر دفعہ 174 ضابطۂ فوجداری کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اسد طور کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزارت اطلاعات اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کا رابطہ ہوا۔ آئی ایس آئی نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے صحافی اسد علی طور کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔

انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے 2 روز قبل دئیے گئے بیان میں کہا کہ ایسے الزامات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے اہم ترین خفیہ ادارے کو ففتھ جنریشن وار فیئر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایس آئی کا صحافی اسد طور پر تشدد سے اظہار لاتعلقی

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی رات سیکٹر ایف 11 کے علاقے میں 3 نامعلوم ملزمان اسد علی کے فلیٹ میں جا گھسے اور معروف صحافی کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے۔

متاثرہ صحافی اسد کے بیان کے مطابق تینوں مسلح ملزمان انہیں مسلسل زدوکوب کرتے رہے، پستول کے بٹ اور پائپ کے ساتھ مارپیٹ کی اور زبردستی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں: اسد علی طور پر 3 نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر تشدد، پاکستان زندہ باد کے نعرے

Related Posts