ایف آئی اے کی کارروائی، منی لانڈرنگ میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fia arrests 3 hawala hundi agents in karachi

کراچی: ایف آئی اے حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سندھ کے ڈائریکٹر منیر شیخ نے بتایا کہ کراچی میں ایک کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اور بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔

منیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم عبد جبار میمن کی نشاندہی پر شہید ملت روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں چھاپہ ماراگیا اور پندرہ کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران متعداد گھروں اور گاڑیوں کی دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔ملزم سے بڑے انکشاف متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ایف آئی نے منی لانڈرنگ کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن تیز کیا تھا اور 9.2 ملین روپے کی کرنسی ضبط کی تھی، اس کے علاوہ کراچی میں ایک چھاپے کے دوران دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے 9.2 ملین روپے مالیت کی کرنسی، پانچ موبائل فونز، تین لیپ ٹاپ اور لین دین کے ریکارڈ ضبط کیے تھے جن میں پرچیوں، دستخطوں اور ڈاک ٹکٹوں سمیت چیک بک شامل تھیں۔

Related Posts