دنیا کی معروف ترین ویب سائٹ ایک دہائی بعد بدلنے کے لیے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی معروف ترین ویب سائٹ ایک دہائی بعد بدلنے کے لیے تیار
دنیا کی معروف ترین ویب سائٹ ایک دہائی بعد بدلنے کے لیے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وکی پیڈیا دنیا کی مقبول و معروف ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے اور 10 سال بعد پہلی بار اس کو ری ڈیزائن کردیا جائے گا۔

جیسا کہ کسی بھی موضوع کے بارے میں لوگ انٹرنیٹ پر اکثر اوقات سب سے پہلے وکی پیڈیا کا رخ کرتے ہیں اور اب اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ یوزر فرینڈلی بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے جو 2 سال کے عرصے میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ کچھ نئے آئیڈیا ز کو صارفین کے ڈیفالٹ تجربے کا حصہ بنایا جائے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آئندہ برسوں میں ویب ٹیم تحقیق کرکے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بہتری لے آئے گی۔

نئی سائٹ میں سے ایک بڑی تبدیلی کانٹینٹس ٹلب تک صارفین کی رسائی ممکن ہوجائے گی، اب اسکرولنگ اور سیکشنز کو اسکیپ کرنے کی بجائے کونٹینٹس ٹیبل پر اوپری کونے تک رسائی حاصل کرکے اسکرول کیے بغیر کسی بھی سیکشن پر جا سکیں گے۔

دوسری جانب سائیڈ بار کو بھی نیا کیا جائے گا تاکہ مواد پڑھنے والے اس پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں۔جبکہ زبان کی آسان تبدیلی ایک بٹن کلک کرنے سے ممکن ہوسکے گی۔وکی پیڈیا کی جانب سے ان سائٹ سرچ ٹول کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ صارفین کے لیے پیجز سرچ کرنا آسان ہوجائے اور ہر کوئی اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔

Related Posts