اسلام آباد:صدر مملکت کی جانب سے ایف آئی اے میں مزید 1257 نئی سیٹوں کی منظوری کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے مختلف سیٹوں کےلیے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت پاکستان نے ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، انسپکٹر ، سب انسپکٹر سمیت1257 سیٹوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
چند روز میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ان سیٹوں پر اپلائی کیا جاسکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی 1 ، ڈائریکٹر کی 7 ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 4 ، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 28 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 56 ، پرائیویٹ سیکرٹری کی 3 ، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری کی 7 ، سپرنٹنڈنٹ کی 15 ، انسپکٹر کی 97 ، اسسٹنٹ 10 ، سب انسپکٹر کی 121 اسٹینو ٹائپسٹ کی 10 ڈی او 12 اپر ڈویژن کلرک کی 11 کانسٹیبل 252 لوئر ڈویژن کلرک کی 14 کانسٹیبل 159 ڈرائیور کی 4 کانسٹیبل 373 کانسٹیبل ڈرائیور 14 ، نائب قاصد کی 27 اور سویپر کی 22 جبکہ چوکیدار کی 10 سیٹوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں رشوت لے کر بھرتیاں کرنے کا انکشاف