کراچی: اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جعلی کرنسی کی تیاری میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو رضویہ کالونی ناظم آباد چورنگی میں واقع ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد ندیم اور فہیم احمد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ترکمانستان کی جعلی کرنسی (MANAT) اور 3 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے،برآمد ہونے والی کرنسی میں 47000 منات کے جعلی نوٹ شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی، گزشتہ سال بھی اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جعلی امریکی ڈالر کی لین دین میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان بازار کے علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا
گرفتار ملزمان سے 1800 جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔