ہمیں اسلامی شریعت کے مطابق ایک سے زیادہ بار شادی کرنی چاہئے۔فیروز خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں اسلامی شریعت کے مطابق ایک سے زیادہ بار شادی کرنی چاہئے۔فیروز خان
ہمیں اسلامی شریعت کے مطابق ایک سے زیادہ بار شادی کرنی چاہئے۔فیروز خان

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیروز خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی شریعت کے مطابق ایک سے زیادہ بار شادی کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق متعدد انکشافات اور دلچسپ باتیں بتائیں جن میں سے 1 شادی کے متعلق تھی۔

ٹی وی شو ٹائم آؤٹ کے میزبان احسن خان نے سوال کیا کہ آپ تو ابھی بچے تھے اور شادی بہت جلدی ہو گئی۔ کیا یہ درست ہے؟ فیروز نے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ میری شادی بہت جلدی ہوجانی چاہئے تھی۔

اس موقعے پر سنتِ نبوی ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ شادی زندگی سے سیکھنے کا ایک بہت اچھا موقع ہوتا ہے اور انسان کو ایک بار سے زیادہ شادی کرنی چاہئے جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے شادیاں کیں۔

قبل ازیں فیروز خان نے 2018ء میں سیدہ علیزے فاطمہ رضا نامی لڑکی سے شادی کی تھی جن کے ہاں بیٹا محمد سلطان خان پیدا ہوا۔ فیروز نے فلم زندگی کتنی حسین ہے کے علاوہ ڈرامہ سیریل خانی، عشقیہ اور رومیو ویڈز ہیر میں بھی اداکاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پرٹی وی سیریل خدا اور محبت میں فرہاد کا کردار ادا کرنے کے باعث فیروز خان عوام کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں جبکہ فیروز کے مطابق کچھ لوگ فرہاد کو اس لیے پسند نہیں کرتے کیونکہ ان کے اپنے نظریات ہیں۔

فیروز خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ فرہاد کو ناپسند کرنے والے افراد اس کے جذبات و احساسات نہ سمجھتے ہوں۔ فرہاد بڑا معصوم انسان ہے جو ماہی (ہیروئن) کے اپنے ساتھ رویے پر مختلف الجھنوں کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

Related Posts