ریاض:سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے صفر (ستمبر)کا منصوبہ زیر غور ہے۔وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹرین فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جب کہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔
مزید پڑھیں:حجاج کرام کیلئے سعودی عرب کی طرف سے بڑی خوشخبری