فیڈریشن الیکشن:عدیل صدیقی کی بلامقابلہ کامیابی یو بی جی کی کامیابی کاآغازقرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federation Election: Adeel Siddiqui's unrivaled victory marks UBG's victory

کراچی:ایف پی سی سی آئی الیکشن2021 میں یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھ دیا ،صوبہ سندھ سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوٹے پرنائب صدارت کیلئے یونائٹیڈ بزنس گروپ اور نیشنل بزنس گروپ الائنس کے مشترکہ امیدوارعدیل صدیقی کی بلامقابلہ کامیابی کوبزنس کمیونٹی نے فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی کابہترین آغازقراردے دیاہے۔

بیشتر تاجررہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے30 دسمبر کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہونگے اور یہ کامیابی ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے انتہائی ضروری ہوگی۔

یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے عدیل صدیقی کی بلامقابلہ کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ نے فتح کی جانب قدم بڑھا دیاہے۔

ہماری پہلی بلامقابلہ کامیابی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں،ہم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا ہے اور ہم آئندہ بھی انہی کے بہتر مفاد میں کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 30دسمبر کو ایف پی سی سی آئی انتخابات میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار خالدتواب،سینئرنائب صدر کے امیدوارعبدالرؤف مختار اورتمام نائب صدور کے امیدواران بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ عدیل صدیقی کی بلامقابلہ کامیابی بزنس کمیونٹی کا یو بی جی اور ہماری جدوجہد پر اعتماد کا اظہار ہے،سندھ کی فقیدالمثال فتح پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی کو مبارک ہو،30دسمبر کو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ملکی معاشی استحکام کی ہے اوراکنامک پاور بننے کیلئے سب سے زیادہ ضرورت تجارت وصنعت سے وابستہ اداے ایف پی سی سی آئی کو مضبوط بنانے کی ہے ،یو بی جی کی کامیابی سے یقیناً ایک اہداف پورے ہوسکیں گے ۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر طارق حلیم نے کہ کہ عدیل صدیقی کی کامیابی یوبی جی کی فتح کا شاندار آغاز ہے اور فیڈریشن الیکشن کا اختتام بھی یو بی جی کی عظیم الشان فتح کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یو بی جی کی کامیابی سے ہی فیڈریشن میں بزنس کمیونٹی کی عزت نفس بحال ہوگی۔

یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل ،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی الیکشن میں صدارتی امیدوار خالدتواب،حنیف گوہر نے کہا کہ سندھ سے یو بی جی کے امیدوارعدیل صدیقی کی بلامقابلہ نائب صدر کامیابی یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراورچیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

اسی طرح دیگر تمام عہدوں پر بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ہی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی کو پورے پاکستان میں75سے80فیصد اکثریت حاصل ہے اور مخالف گروپ بزنس مین پینل کے امیدواروں اور انکے گنے چنے لیڈران کو فیڈریشن الیکشن میں شکست کا بخار چڑھنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:معاشی ترقی میں انشورنس انڈسٹری کی اہمیت بڑھ گئی ہے، مبشر نعیم صدیقی

30دسمبر کو ہونے والے فیڈریشن الیکشن میں31دسمبرکا سورج یو بی جی کی مکمل کامیابی کی نوید سنا رہا ہے۔

گلزار فیروز نے کہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی چٹنی بنانے والے دعویدار اب اپنی ہی بقاء کی فکرکریں،یو بی جی نے بزنس کمیونٹی کے بکھرے ہوئے اعتماد کو بحال کیاہے۔

Related Posts