وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہو گی اور سی پیک پوری رفتار سے آگے بڑھے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں تھر کے کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی بننا شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نالائقی کے باعث 4 سال سے بند شنگھائی تھر کول پلانٹ2023ء کے آغاز میں کام کا آغاز کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
بولٹن مارکیٹ میں 18 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار
وزیر توانائی نے اگلے موسم سرما سے پہلے 2640 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنے کی اچھی خبر بھی سنا دی۔ یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمت بھی نمایاں کم ہوگی اور سی پیک پوری رفتار سے آگے بڑھے گا۔