وفاقی حکومت کا سندھ میں آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI

کراچی :رہنما ء پاکستان تحریک انصاف محمود مولوی نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایات پراگلے ہفتے تک سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں 8 روپے کی کمی آئے گی۔ کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں آٹے کی قیمتیںبرابرہوں گی۔

وفاقی حکومت کی بہترین پالیسیز کی بدولت پنجاب میں آٹے کی قیمت 40روپے فی کلو ہے مگر عنقریب سندھ میں آٹے کی قیمت 8 روپے کم ہوکر 40 روپے فی کلو ہوجائے گی۔ محمود مولوی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے مسائل کے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے متحرک ہے اس ضمن میں سندھ میں گندم کا بحران آئندہ ہفتے حل کرلیا جائے گا جس سے مہنگائی میںنمایاںکمی آئے گی۔

گزشتہ 6 مہینوں سے سندھ میں گندم اور آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہواتاہم گورنر سندھ کی ہدایات پر آٹے کی قیمتوں میں کمی آجائے گی۔ محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ سندھ میں گندم کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی لمحہ فکریہ ہے جس سے سندھ کی عوام متاثر ہے۔

Related Posts