اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہفتہ کی شب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دھمکی آمیز خط کو ڈی کلاسیفائی کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔
اب یہ خط قومی اسمبلی کے سپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔اس سے قبل یہ خط آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا تھا۔
ہفتہ کی رات 10 بجے تک وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات جاری رہی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز کا مطالبہ